مضامین

مشہور بسکٹ ہائیڈ اینڈ سیک کے پیاکٹ سے کیڑے برآمد

حیدرآباد _ 25 جون ( اردولیکس) بسکٹ تیار کرنے والی مشہور کمپنی پارلے جی کی بسکٹ ” ہائیڈ اینڈ سیک” کے پیاکٹ میں کیڑے برآمد ہوئے۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے کرنول ضلع میں پیش آیا۔

بتایا جاتا ہے کہ کرنول ضلع کے ادونی ٹاون سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بچوں کے لئے چند ہائیڈ اینڈ سیک بسکٹ کے پیاکٹ خریدے تھے ان پیاکٹ کو کھولنے کے بعد بسکٹ میں سے سفید رنگ کے باریک کیڑے نکلنے لگے۔ جس سے پریشان ہو کر بچوں نے اس کی اطلاع ماں باپ کو دی ۔ معلوم ہوا ہے کہ محلہ کی ایک دکان سے یہ پیاکٹ خریدے گئے تھے بسکٹ سے کیڑے نکلنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button