نیشنل

ملک بھر میں خوش وخروش سے منائی جا رہی ہے عیدالفطر _ صدرجمہوریہ اور نائب صدر نے دی عید کی مبارکباد

نئی دہلی، 22 اپریل (اردولیکس) عید الفطر  ہفتہ کو پورے ملک میں دھوم دھام سے منائی جارہی ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مر مو، نائب صدر جگدیپ دھنگھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

 

راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عید رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے۔ عید محبت اور ہمدردی کے جذبات بانٹنے کا تہوار ہے۔ یہ تہوار ہمیں اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔

محترمہ مرمو نے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام سے کہا کہ وہ بھائی چارے کو فروغ دینے کا عہد کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ عید ہم آہنگی کے جذبے سے عبارت ہے جو ہمیں پر امن اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کی تحریک دیتی ہے۔ ہندوستان کی خاتون اول نے کہا، ” میں ہندوستان اور بیرون ملک مقیم تمام شہریوں کو ، خاص طور پر ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید الفطر کے موقع پر اپنی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات” پیش دیتی ہوں۔

 

نائب صدر جگدیپ دھنگھڑ نے اپنے عید الفطر کے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر منایا جانے والا عید الفطر کا تہوار ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ تمام مل جل کر اسے بڑی خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔انہوں نے کہا، "عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر میں اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button