جنرل نیوز

جمعیۃ علماء کریم نگر کی جانب سے 8 اکتوبر کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر طلبہ میں مسابقتی امتحان

مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء کریمنگر کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء کریمنگر کی جانب سے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے نوجوان نسل میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطالعہ کو عام کرنے کی غرض سے امسال انٹر ڈگری اور پی جی کے اوپن اور ریگولر طلباء و طالبات کے لیے مسابقتی امتحان رکھنا طیے پایا ہے
جس کے لیے *سیرت النبی کی جھلکیاں* (رومن انگلش) کتاب کا انتخاب عمل میں آیا اور امتحان 8 اکتوبر 2023 کو ہوگا.
مدرسہ اسلامیہ احسن العلوم مکرم پورہ سے یہ کتاب حاصل کی جاسکتی ہے عنقریب مقام کا اعلان کیا جائے گا.

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو عام کرنے اور نوجوان نسل تک حیات طیبہ کے سنہرے نقوش پہنچانے کے لیے اس کار خیر میں شامل ہوکر اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیں

مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی صاحب (صدر جمعیۃ علماء کریمنگر) و جمیع ذمہ داران نے اس بات کی اطلاع دی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button