تلنگانہ

مانجہ سے گلا کٹ گیا۔ حیدرآباد میں فوجی کی موت

حیدرآباد: پتنگ کیلئے استعمال کئے جانے والے مانجہ کی وجہہ سے گلا کٹ جانے کے نتیجہ میں ایک فوجی کی موت ہوگئی۔

 

یہ واقعہ حیدرآباد میں رونما ہوا۔ آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والا کوٹیشورراو فوج میں خدمات انجام دیا کرتا تھا۔ وہ آج ڈیوٹی ختم کرکے موٹرسائیکل پر گھرجارہا تھا کہ راستہ میں لنگرحوض کے پاس اس کے گلے میں

 

مانجہ پھنس گیا جس کی وجہہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اسے علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button