نیشنل

تلگودیشم صدر چندرابابو نائیڈو کے خلاف اقدام قتل اور مجرمانہ سازش کا مقدمہ درج

وجے واڑہ _ تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو کے خلاف آندھراپردیش کے تمبل پلی اسمبلی حلقہ کے مودی ویڈو پولیس اسٹیشن میں اقدام قتل اور سازش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ 4 اگست  کو چندرابابو نائیڈو کو  A1 اور دیوینی اوما کے خلاف A2 کے طور پر مقدمہ درج کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق انامیا ضلع کے تمبل پلی حلقہ کے انگلو میں چند دن قبل چندرابابو نائیڈو کا اجلاس تھا اس دوران تلگودیشم  اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا۔جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے

چندرابابو  کے ساتھ سابق وزیر امرناتھ ریڈی، پیلرو حلقہ انچارج نالاری کشور کمار ریڈی، ریاستی تلگو یوتھ صدر سری رام چنابابو، راجم پیٹ پارلیمانی حلقہ کے انچارج گنتا نرہری اور کچھ دیگر کے خلاف پولس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

 

چندرا بابو کے خلاف قتل کی کوشش اور سازش کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے اماپتی ریڈی کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔ اس ماہ کی 4 تاریخ کو اماپتی ریڈی نے شکایت کی کہ وہ مہلک ہتھیاروں، لوہے کی سلاخوں، اینٹوں اور لاٹھیوں سے سفر کرکے لوگوں کو خوفزدہ کررہے ہیں۔ 307 قتل کی کوشش، 120 بی مجرمانہ سازش ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button