انٹر نیشنل

مملکت میں موسمی صورتحال – سعودی عرب کے کئی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں 

ریاض ۔ کے این واصف

موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ پیر 22 جولائی 2024 کو سعودی عرب کا شہر الاحساء سب سے زیادہ گرم رہا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں ریکارڈ کیا گیا۔موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت ریاض، دمام اور الاحساء میں ریکارڈ کیا گیا جو کہ 47 سینٹی گریڈ تھا۔

 

القیصومہ اور حفر الباطن میں 46 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ رہا۔سخت موسم کے باوجود مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ زائرین موسم کی سختی کھیلتے ہوئے عمرہ مکمل کرکے زیارت مدینہ منورہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button