چار ہاتھوں ، چار پیروں اور دو منہ والے بچے کا جنم _ عجیب الخلقت بچہ کو دیکھنے ہاسپٹل پر ہجوم

حیدرآباد _ 23 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے سیتا پور ضلع کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں ایک خاتون نے چار ہاتھوں ، چار پیروں اور دو منہ والے بچے کو جنم دیا ہے۔ نومولود کو دیکھ کر والدین سمیت نرس بھی حیران رہ گئی۔ عجیب الخلقت بچہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اسے دیکھنے کے لیے گاؤں والوں کی بھیڑ ہاسپٹل میں جمع ہوگئی۔ لوگ ہر طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ سیتاپور ضلع کے ریون پرائمری ہیلت سینٹر کا ہے جہاں اتوار کی رات ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ لیکن حیرانی اس وقت ہوئی جب یہ پتہ چلا کہ اس بچے کے چار ہاتھ، چار ٹانگیں اور دو منہ ہیں۔ کچھ ہی دیر میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور نوزائیدہ بچہ پورے علاقے میں موضوع بحث بن گیا۔ اسے دیکھنے کے لیے ہاسپٹل پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔
رات کو ہاسپٹل میں صرف نرس راج کماری ہی موجود تھی۔ ان کے مطابق نومولود بچہ دودھ پینے کے قابل نہیں تھا ۔ اس کے لئے اسے پرائمری ہلیت سنٹر سے ضلع ہاسپٹل منتقل کیا جانے والا تھا لیکن یہ چند گھنٹوں میں ہی فوت ہو گیا ریفر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیتاپور ضلع کے کیرت پور گاؤں کا رہنے والا رامپال کی بیوی پونم کو ڈیلیوری کے لیے ریوان کے پرائمری ہلیت سنٹر میں اتوار کی رات تین بجے داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں اسٹاف نرس راج کماری نے بچے کی نارمل ڈیلیوری کروائی۔ لیکن جیسے ہی بچے کی پیدائش ہوئی، نہ صرف ہاسپٹل کا عملہ بلکہ نومولود کے گھر والے بھی حیران رہ گئے۔ کیونکہ، دو منہ، چار ہاتھ اور چار ٹانگیں تھیں۔ پہلی بار بچے کو دیکھ کر ماں بھی ڈر گئی۔
لیکن بچہ زندہ تھا اور سانس ٹھیک سے لے رہا تھا اس لئے اسے ہاسپٹل میں شریک کر کے مزید علاج شروع کر دیا گیا۔
اسٹاف نرس راج کماری کے مطابق جب والد بچے کو ہاسپٹل کے باہر لے کر آئے تو وہ انجکشن لگانے کے لئے کمرے سے باہر گئی تھی۔ یہ دیکھنے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔ بچہ رات تک دودھ پینے کے قابل نہیں تھا پیدائش کے 5 گھنٹے بعد بچہ کی موت ہوگئی ۔بچے کی موت کے بعد گھر والوں نے اس کی آخری رسومات ادا کیں