انٹر نیشنل
ریاض ریجن میں موسم گرد آلود رہنے کی پیش قیاسی – مرکزی محکمہ موسمیات

ریاض ۔ کے این واصف
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن کی متعدد کمشنریوں میں آج صبح سے ہی موسم گرد آلود رہے گا۔سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاض ریجن کے علاقے
الدوادمی ، الرین ، القویعیہ اور عفیف میں گرد وغبار کا آغاز صبح نو بجے کے قریب ہو گا جس کا سلسلہ رات کے آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔عوام الناس و خصوصاُ تنفس کے مسائل کے شکار لوگون کو باہر نکلنے سے احتیاط کا مشورہ دیا گیاہے۔