تلنگانہ

15 اگسٹ کے بعد ضلع نظام آباد میں ‌ٹو وہیلر کے لازمی ‌طور پر ہلمٹ کا لزوم بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے پر مقدمات درج کمشنر پولیس کا بیان 

نظام آباد 27/ جولائی (اردو لیکس)ضلع نظام آباد میں پیش آرہے آئے دن سڑک حادثات کے تناظر میں ضلع نظام آباد کے کمشنریٹ کے حدود میں واقع تمام ڈیویژن نظام آباد ، بودھن , آرمور میں 15/اگسٹ کے بعد سے ٹو وہلیر پر سواری کرنے والوں کو ‌لازمی طور ہیلمٹ ‌کا استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی کمشنر پولیس کلمیشور سنگا نوار نے آج اپنے ایک جاری کردہ صحافتی بیان میں بتایا کہ نظام آباد کمشنریٹ کے تحت دو پہیہ گاڑیوں کے سواروں کو اپنی شخصی طور پر جان کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہننا ہوگا بغیر ہیلمٹ کے گاڑی چلانے پر مقدمات درج کیے جائیں گے کمشنر پولیس نے ضلع نظام آباد کی عوام سے خواہش کی کہ وہ ان احکامات کی بہر صورت باپندی کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button