مبارکباد

محمد حبیب الدین کو اردو اکیڈمی کا بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ

جناب محمد حبیب الدین ہیڈ ماسٹر منڈل پریشد اپرپرائمری اسکول ریلوے اسٹیشن اردومیڈیم کاماریڈی ولد جناب خواجہ حمید الدین صاحب مرحوم کو صدرنشین ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے اردو مسکن خلوت سالارملت آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں سال 2022-2021کا بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ عطاکیا موصوف کا پہلا تقررستمبر 1989ء میں اپر پرائمری اسکول یلاریڈی پر عمل میں آیا تھا

 

اس کے بعد انہوں نے پرائمری اسکول ناگی ریڈی پیٹ اور ضلع پریشد ہائی اسکول مدنور پر بھی نمایاں خدمات انجام دیں ایوارڈ ملنے پر اسکول اسٹاف جناب اکبر خان ‘ محترمہ نازیہ مسرت ‘ محترمہ صفیہ پروین محترمہ حلیمہ مئہ جبین ‘ محترمہ بی بھارگوی اور ایم ای او جناب وائی ایلیا اور اساتذہ انجمنوں کے متعدد قائدین نے جناب محمد حبیب الدین کو دلی مبارکبادی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

جناب حبیب اپنی منکسرالمزاجی ‘ خوش اخلاقی کے باعث طلباء اور اساتذہ برادری اور محکمہ تعلیمات میں بڑی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button