جنرل نیوز

نظام آباد کے شلیجہ ہاسپٹل کی مثالی طبی خدمات پر اظہارتشکر _ ڈاکٹرٹی شیلاجہ و محمدکیف کی شال پوشی 

شلیجہ ہاسپٹل کی مثالی طبی خدمات پر اظہارتشکر ڈاکٹرٹی شیلاجہ ومحمدکیف کی شال پوشی

 انسانی ہمدردی ہی ڈاکٹرکااصل پیشہ

 

رشحات قلم 

 عبدالقیوم شاکر القاسمی

جنرل سکریٹری جمعیة علماء

ضلع نظام آباد. . تلنگانہ 

9505057866

 

یوں تو اس کائنات ارضی اوردنیاجہاں میں مال ودولت کمانے سیم وزر کے خزانے جمع کرلینے اورصاحب دولت وثروت بننے کے بہت سارے ذرائع اورپیشے ہیں جن کو اختیارکرکے کوی بھی انسان مالدار بن جاتا ہے

لیکن طب اورڈاکٹری کا پیشہ اگرخلوص نیت وخدمت انسانیت کی غرض سے ہو تو پھریہ شعبہ جہاں حصول مال ودولت کا ذریعہ ہے وہیں سب سے بڑھ کر نیکیوں کے حصول کاایک آسان ساراستہ بھی ہے یقینا ڈاکٹریٹ کا شعبہ انسانی ہمدردی کاشعبہ ہے ۔۔۔

اس لےء فن طب حاصل کرنے والوں کو اس حوالہ سے واقفیت رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے کہ ہمارے کس عمل اورکس قسم کے سلوک ورویہ سے ایک بیمار انسان اپنی بیماری سے جلد نکلتا ہے اورانہی طریقوں کو اپناتے ہوے وہ کم سے کم وقت اورکم سےکم خرچ کے ذریعہ مریض کو صحت یاب بنانے کی ہر ممکنہ کوشش اورسعی کریں ۔۔۔اس تمہیدی کلام کے بعد یہ بات انتہای خوشی کے ساتھ بتلای جاسکتی ہیکہ

الحمد شہر نظام آباد کے ایک پرائیواٹ ہاسپٹل شیلاجہ ہاسپٹل کے منجینگ ڈائریکٹرمحمد کیف خان نے ایک مثالی کام اورقابل تقلید اقدام کرتے ہوے اعلان کیا تھا کہ علماء حفاظ ائمہ مساجد وموذنین حضرات کو اعزازا مفت علاج ومعالجہ کی سہولت دی جاے گی جو یقینا سراہے جانے والا کام ہے

راقم الحروف کے ایک شاگرد نے خود ملاقات کرتے ہوے ہاسپٹل سے متعلق تمام مراعات اوربہتر علاج کا اعتراف کیا نیز شہر واطراف کے علماء کرام جو اس اسکیم سے استفادہ کررہے ہیں انہوں نے بھی بتایا کہ ڈلیوری کے لےء جہاں ہم کو دیگر ہسپتالوں میں ایک بڑے خرچ تقریبا 30 تا35 ہزارروپیہ کی خطیر رقم خرچ کرنی پڑتی تھی اورانتظارکی گھڑیاں بھی کانٹنی پڑتی تھی الحمد اللہ شیلاجہ ہاسپٹل میں نہ ہمیں انتظار کے لےء وقت نکالنا پڑرہا ہے اورنہ ہی ایک روپیہ خرچ کرنے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے مکمل از اول تاآخر علاج معالجہ مرض کی تشخیص اورمتعلقہ ادویات یہاں تک کہ اسکائننگ اوربلڈ ٹسٹ ودیگر اہم مراحل سب مفت میں مہیا ہورہی ہیں اورہم سب لوگ اس ہاسپٹل کی کارکردگی سے مطمئن بھی ہیں

راقم الحروف نے آج بتاریخ 13/جنوری بروزجمعہ شیلیجہ ہاسپٹل کا دورہ کیا مولانافیروزقاسمی نندی پیٹ نے تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا جو خود کیف خان سے ذاتی طور پر واقف تھے اوران کے جذبات کی قدرکرتے تھے اوراس ہاسپٹل سے استفادہ بھی کررہے تھے نیز یہاں پہونچ کر دیگر موجود علماء حفاظ سے بھی ملاقات ہوی اورمعلومات لی گئی تو سب نے ہاسپٹل کی خدمات کو سراہا کہ مفت علاج والوں کے لےء کسی بھی قسم کا تساہلانہ رویہ نہیں ہے راقم نے مناسب سمجھا کہ موجودہ مادہ پرستی کے دور میں بھی انسانی ہمدردی کے ناطہ بلالحاظ مذہب وملت انسانیت نوازی کرنے والے اس ڈاکٹر ۔ڈاکٹر ٹی شیلاجہ سے بالمشافہ ملاقات کرکے ان کی خدمات کو سراہاجاے چنانچہ محمد کیف خان محمد مشتاق محمد سمیر محمد شہباز محمد حسین حافظ ابراہیم مولانافیروزقاسمی کے ہمراہ ملاقات ہوی ان کی خدمات کااعتراف کرتے ہوے شال پوشی وتہنیت کی گیء

اس موقع پر منجمینٹ سے گذارش کی گیء کہ وہ اس خدمت کو خدمت ہی سمجھیں جس کے طفیل میں نیکیوں کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی برکت کے راستے بھی کھولیں گے چونکہ ڈاکٹر کا پیشہ انسانیت نوازی کا پیشہ ہے اگر خلوص نیت ثواب اورانسانیت کی خدمت کی غرض سے کیا جاے تو ثواب کے حقدار کہلائیں وہ سب لوگ بھی اس ثواب میں حصہ داررہیں گے جنہوں نے علماء کرام اورمساجد کے ائمہ وموذنین کو ترجیح دی اوران کی تعظیم وتوقیر کا لحاظ رکھتے ہوے بلاکسی معاوضہ ٹرسٹ کارڈجاری کیااور پوری کامیابی کے ساتھ اس کو انجام دے رہے ہیں

یقینا ڈاکٹر ہی وہ واحد شخص ہوتا ہے جو مریضوں کا بہترین علاج ومعالجہ کرکے مریضوں کا ہرممکنہ خیال رکھتے ہوے اپنی مسیحای کا کرداراداکرسکتا ہے

ڈاکٹر کے لےءضروری ہوتا ہیکہ وہ اپنے مقام اورکردارنیز منصب کو سمجھیں ۔ایک ذمہ دار طبیب اور ڈاکٹر روپیہ پیسہ کو نہیں بلکہ انسانی خدمت کو ترجیح دیتا ہے ایک کامیاب ڈاکٹر ہمہ وقت اپنے مریض کی خدمت کے لےء تیاررہتاہے اورپوری خوش اخلاقی اورنرمی سے پیش آتاہے چونکہ ڈاکٹر کا فرض ہیکہ وہ اپنے پاس آنے والے مریض کی جان بچانے اورمطمئن کرنے کی ہر ممکنہ سعی کرے اسی وجہ سے ایک کامیاب ترین ڈاکٹر اپنے سماج ومعاشرہ میں بہت بڑا کرداراداکرسکتا ہےدعاہیکہ باری تعالی اس عظیم انسانی خدمت کو قبول فرماے اور دن دوگنی رات چوگنی ترقیات عطاء فرماے یہاں رجوع ہونے والے مریضوں کو اپنی قدرت کاملہ سے شفاء نصیب فرماے

آمین بجاہ سید المرسلین

متعلقہ خبریں

Back to top button