اردو صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے مشیر حکومت محمد علی شبیر سے ٹی یو ڈبلیو جے ایف ضلع نظام آباد کی نمائندگی

نظام آباد 4/ اگسٹ(اردو لیکس) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے اردو صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے مشیر حکومت تلنگانہ برائے درج فہرست و اقلیتی طبقات محمد علی شبیر سے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن شاخ نظام آباد صدر محمد افضل خان کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد ان کی نظام آباد آمد کے موقع اج آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس پر خصوصی ملاقات کرتے ہوئے اردو صحافیوں کے مسائل پر مبنی ایک یادداشت پیش کی اس وفد میں اشفاق احمد خاں سرپرست اعلیٰ ، محمد نعیم قمر , محمد غوث ، سرپرستوں ، ایم اے ماجد ریاستی شریک متعمد ٹی یو ڈبلیو جے ایف، محمد خالد خاں صدر اردو پریس کلب نظام آباد شامل تھے
محمد علی شبیر کو بتایا کہ نظام آباد شہر میں اردو صحافی کئ دہوں سے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم سابق حکومت میں اردو صحافیوں کو حاصل ہونے والی مراعات سے محروم کردیا گیا تھا کانگریس پارٹی نے ریاستی اسمبلی انتخابات کے موقع پر اپنے انتخابی منشور میں تمام صحافیوں کے لئے مختلف مراعات اور سہولیتں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ریاست میں کانگریس پارٹی کی حکومت قائم ہوچکی ہے جس کے تناظر انتخابی منشور میں شامل کئے گئے صحافیوں وعدوں کی عمل آوری کو یقینی بنایا جائے جس پر محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کی پابند عہد ہے انہوں نے وفد کو اسبات کا تیقن دیا کہ نظام آباد کے تمام صحافیوں کو ہر ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیگی محمد علی شبیر نے بتایا کہ اس خصوص میں حکومت کے اعلیٰ قائدین سے تبادلہ خیال کرنے اور ضلع کلکٹر نظام آباد کو احکامات جاری کرنے کا یقین دلایا
اس موقع پر صدر نشین ریاستی اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان ، میونسپل کارپوریشن نظام آباد کانگریس پارٹی کارپوریٹر س ہارون خان ، ببلو خان ، محمد جاوید اکرم چیرمین پرچار کمیٹی ، این رتنا کر سابقہ سکریٹری ٹی پی سی سی کے علاوہ دیگر موجود تھے