این آر آئی

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا نیویارک میں تلگو این آر آئیز کی جانب سے شاندار استقبال

حیدرآباد _ 4 جولائی (اردولیکس)چیف منسٹر ریونت ریڈی کا نیویارک میں تلگو این آر آئیز کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ۔ ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے چیف منسٹر وزرا اور عہدیداروں کی ٹیم کے ساتھ امریکہ کے دورے پر ہیں۔ چیف منسٹر نیوجرسی واشنگٹن ڈی سی، نیویارک سان فرانسسکو اور جنوبی کوریا کے سیول کا دورہ کریں گے۔

 

5 اور 6 اگست کو چیف منسٹر نیویارک میں بزنس اور کمرشیل گروپس کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ 6 اگست کو دوره کننده ٹیم پیپسیکو اور ایچ سی اے کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کا منصوبہ رکھتی ہے

 

۔ بعد ازاں چیف منسٹر اسی دن واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کرتے ہوئے عالمی بینک کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ 7 اگست کو ڈلاس میں بزنس اسوسی ایشنوں کے ساتھ ایک اجلاس بھی دورہ میں شامل رکھا گیا ہے۔چیف منسٹر اسی دن گاندهی میموریل سنٹر کا دورہ بھی کریں گے۔ 8 اگست کو ، ایپل فون تیار کرنے والی کمپنی کی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ 9 اگست کو گوگل امیزان اور دوسری کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد شام میں سان فرانسسکو میں تلنگانہ کے شہریوں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے

 

۔ بعدازاں 10 اگست کو یہ ٹیم سان فرانسسکو سے سیول روانہ ہوجائے گی اور 11 اگست کو جنوبی کوریا کے اس دارالحکومت کو پہنچے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button