عالمہ سیدہ مسرورہ بی بی حسنیہ جیلانیہ کا وصال پُر ملال

حیدرآباد – عالمہ، فاضلہ، محترمہ سیدہ مسرورہ بی بی حسنیہ جیلانیہ، کا بعمر 34 سال بروز جمعرات بتاریخ 19 رجب المرجب 1447 ہجری بمطابق 8 جنوری 2026ء بمقام بیجاپور شریف کرناٹک انتقال ہو گیا-
مرحومہ، علامہ مولانا پروفیسر ڈاکٹر سید محمد تنویر الدین حسنی جیلانی خدانمائی مُدَّ ظِلُّهُ العالى (سابق صدر شعبہ فارسی، عثمانیہ، حیدرآباد و ڈائرکٹر مدرسہ صوفیہ، قندھار دکن) کی چوتھی صاحبزادی تھیں اور انجنئیر سید محمد شجاعت علی حسینی قادری صاحب (کلم نوری، مہاراشٹر) ابن مولانا شوکت علی نوری قلمنوری کی زوجہ تھیں۔
آپ نے کلیہ البنات جامعہ نظامیہ سے کامل التفسیر کیا، اور عربی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد، سے ایم اے، ایم فل عربی کیا۔آپ خواتین کے دینی حلقوں میں معروف اور ضلع کلمنوری ہنگولی اور ناندیڑ میں دینی وتعلیمی کاموں میں سرگرم تھیں۔انہوں نے ناندیڑ میں "البتول قرآن لرننگ اکیڈمی (خواتین واطفال) قائم کی تھی، ناندیڑ۔ مہاراشٹر) اور درس وتدریس میں تا وفات مشغول رہیں۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے قرآن مجید کی کتابت بھی کی تھی۔
پسماندگان میں دو صاحبزادے ہیں۔ نماز جنازہ بروز جمعہ 9 جنوری کو مکہ مسجد میں ادا کی گئی۔ اور تدفین آبائی قبرستان احاطہ درگاہ حضرت میراں جی خدانما حسنی رحمة الله عليه ضیا گوڑہ میں ہوئی۔فاتحہ سیوم بروز اتوار 11 جنوری 2026، مسجد سبحان روپ لعل بازار شاہ علی بنڈہ حیدرآباد میں مقرر ہے۔
برایے رابطہ: 7097756818
8801300216



