مبارکباد

سینئر صحافی ایم اے ماجد کو ریاستی تلنگانہ اُرد و ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کا جوائنٹ سکریٹری مقرر کئے جانے پر ببلو خان، عمران شہزاد کی مبارکباد

نظام آباد:9/ مئی (اردو لیکس) شہر نظام آباد کے سینئر صحافی و نمائندہ روزنامہ راشٹریہ سہارا ایم اے ماجد کو تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ریاستی جوائنٹ سکریٹری مقرر کئے جانے پرببلو خان بی آرایس کارپوریٹر ڈیویژن 56، عمران شہزاد صدر ٹاؤن میناریٹی سیل بی آرایس پارٹی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں ایم اے ماجد کو دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ان قائدین نے کہا کہ ایم اے ماجد گذشتہ کئی سالوں سے مختلف روزناموں کیلئے اپنی صحافتی خدمات انجام دی جس میں قابل ذکر انگریزی روزنامہ پلیج، روزنامہ عوام و دیگر شامل ہے۔ ایم اے ماجد اس وقت روزنامہ راشٹریہ سہارا کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ببلوخان، عمران شہزاد نے کہا کہ وہ ایک ملنسار شخصیت کے ساتھ ساتھ ملی جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ وہ نہ صرف ایک صحافی ہے بلکہ ایک شعبہ صحت کے میدان میں اپنا دیرینہ تجربہ رکھتے ہیں۔ ان قائدین نے مستقبل میں مزید ترقی کرنے کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button