انٹر نیشنل

سعودی محکمہ موسمیات۔مملکت کے کئی علاقوں میں بدھ تک بارش سے کا امکان

ریاض ۔ کے این واصف

عازمین حج و عمرہ کی ایک بڑی تعداد اس وقت مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقیم ہیں۔ وہ سعودی محکمہ موسمیات کے جاری اس اعلان میں دئیے گئے انتباہ پر عمل کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے مملکت کے بیشتر علاقے بدھ 22 مئی تک بارش، گرج چمک اور گردآلود طوفانی ہواؤں سے متاثر رہیں گے۔

 

خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ بارش سے متاثرہ مقامات سے دور رہا جائے۔متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی مطلع کیا جا رہا ہے۔ مکہ ریجن بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔ بارش سے قبل گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلنے کا قوی امکان ہے۔ ان علاقوں میں طائف، میسان، اضم، العرضیات شامل ہیں جبکہ الکامل میں ہلکی اور درمیانی بارش جبکہ الجموم، بحرہ، رانیہ، الخرمہ اور المویہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

شہری دفاع کا کہنا ہے ریاض میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ عفیف، الدوادمی، المجمعہ، القویعیہ، الغاط، شقراء، ثادق، الزلفی، مرات اور وادی الدواسر میں گرد آلود ہواؤں کا امکان ہے۔جازان، الباحہ، عسیر کے علاقے درمیانی سے شدید بارشں اور جازان، مدینہ، حائل اور القصیم کے علاقے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش سے متاثر رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button