جنرل نیوز
امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد کی اردو مسکن آمد پرتہنیت
حیدرآباد(راست) ہندوستان کی مشہورومعروف درسگاہ جامعہ نظامیہ کے امیر جامعہ منتخب ہونے پر مفکراسلام مفتی خلیل احمد کو ا نچارج اردومسکن محمدمعین الدین خان نے اردومسکن،خلوت میں تہنیت پیش کی۔ اس موقع پرشاہی مسجد باغ عامہ کے خطیب ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی،نثار احمد،خواجہ رضی الدین،ڈاکٹرناظم علی (ادیب) کے علاوہ مذہبی وادبی شخصیات اور اردومسکن کاعملہ موجودتھا۔