مبارکباد
جمعیت الحفاظ کریم نگر کے سیکرٹری حافظ وسیم کی جانب سے محمود علی افسر کو تہنیت

جمعیت الحفاظ کریم نگر کے سیکرٹری و امام وخطیب مسجد زم زم کریم نگر حافظ محمد وسیم الدین نے امارات ملت اسلامیہ جگتیال کے صدر اور جگتیال شہر کی مختلف مساجد کے صدور کے انتخابات کو پرامن طور پر منعقد کرنے پر الیکشن کمشنر امارات ملت اسلامیہ جگتیال محمد محمود علی افسر کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر حافظ محمد وسیم الدین نے کہا کہ جگتیال صدر ملت اسلامیہ اور مساجد کے صدور کے انتخابات کو بحیثیت کمشنر محمود علی افسر نے بہترین انداز میں منعقد کیا۔ جس پر انہوں نے الیکشن کمیشن کی مکمل ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر حافظ محمد وسیم الدین نے محمود علی افسر کی گلپوشی بھی کی۔ اس تقریب میں جگتیال کے حفاظ کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اقلیتی قائدین بشمول سابق صدر ملت اسلامیہ جگتیال محمد امین ، نیہال، شجیع دوسرے موجود تھے