مبارکباد

نارائن پیٹ ضلع بار اسوسی ایشن کے انتخابات _ دامودر گوڑ صدر ، ایڈوکیٹ مظہر احمد فاروقی لائبریری سیکریٹری منتخب

نارائن پیٹ: 29 مارچ (اردو لیکس) ضلع نارائن پیٹ بار اسوسیشن کا میعاد مکمل ہونے پر بروز منگل نارائن پیٹ بار اسوسیشن کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ضلع نارائن پیٹ کے کئی وکلاء نے حصہ لیا۔ جس میں صدر کی حیثیت سے ایڈوکیٹ دامودر گوڑ اور نائب صدر ایڈوکیٹ نندو ناماجی کو نامزد کیا گیا۔ جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ ایم چنا ریڈی۔ جوائنٹ سیکریٹری ایڈوکیٹ بھیم ریڈی کو نامزد کیا گیا. کھیل سیکریٹری ایڈوکیٹ وینکٹ راج اور لائبریری سیکریٹری ایڈوکیٹ مظہر احمد فاروقی کو نامزد کیا گیا۔ ایڈوکیٹ مظہر احمد فاروقی کو لائبریری سیکریٹری نامزد کرنے پر سینئر ایڈوکیٹ کے علاوہ دوست و احباب نے مبارکبادی پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button