انٹر نیشنل

سعودی عرب – غیرملکی کارکنان کی معیاری رہائش کے لیے نئے ضوابط

کے این واصف 

سعودی عرب میں اس کی کل آبادی کا تقریباُ پچاس فیصد برسرے کار غیر ملکیوں کی ہے۔ اور ان کا پچاس فیصد وہ افراد ہیں جو ایسی رہائش گاہون میں رہتے ہیں جو کمپنی مجرد کارکنان کے لئے مہیا کرتی ہے۔ اس سلسلہ میں سعودی وزارتِ بلدیات وہاوسنگ نے کارکنوں کی اجتماعی رہائش کی شرائط جاری کردی ہیں۔ کمرے میں 10 افراد سے زیادہ نہ ہوں جبکہ فی فرد چار میٹرمربع سے کم جگہ نہ ہو۔

 

 

اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات نے کارکنوں کی سلامتی کے امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے معیاری رہائش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضوابط متعین کیے ہیں۔ضوابط کے مطابق رہائشی کمپاونڈز یا عمارت سنسان مقامات پرنہ ہو، ورکشاپس، گودام یا صنعتی علاقے سے فاصلے پر ہوں۔ کارکنوں کی رہائشی عمارت اسکول اور ہسپتال سے کم از کم 300 میٹر کے فاصلے پر ہو۔

 

 

ایسے کمپاونڈ جہاں 500 کارکنوں کی رہائش کا انتظام ہو وہاں بھی کمروں میں فی فرد 4 مربع میٹر سے کم جگہ نہ ہو۔ ہر 8 افراد کے لیے ایک باتھ روم جبکہ ہر منزل پر دو کچن ہوں۔ علاوہ ازیں کامن روم کے علاوہ کپڑے دھونے کے لیے جگہ مخصوص ہو۔ رہائش میں سیوریج کا مناسب انتظام کیا جائے۔

 

 

سردی گرمی سے بچانے کےلیے ہیٹر اور ایئرکنڈیشنگ ضروری ہے۔ کارکنوں کو صاف اور صحت بخش پینے کا پانی فراہم کرنا ضروری ہے۔ عمارت یا کمپاونڈ کی مستقل بنیادوں پر صفائی کا اہتمام کیا جائے۔ایک ہزار سے پانچ ہزار تک کے کارکنوں کے لیے بنائے گئے لیبرکیمپس یا کمپاونڈ میں سعودی نگران کو تعینات کیا جائے جبکہ ہنگامی طبی امداد کےلیے ایمرجنسی

 

روم اور کلینک جہاں طبی ضروری اشیا کے علاوہ لائسنس یافتہ نرس اور ایک ڈاکٹر کی موجودگی ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button