جنرل نیوز
حافظ محمد صادق چاند کی ادائیگی عمرہ کے ضمن میں تہنیتی تقریب

نارائن پیٹ: حافظ محمد صادق چاند نمائیندہ روزنامہ اردو لیکس نارائن پیٹ کی ادائیگی عمرہ کے ضمن میں بارگاہ تقی بابارح میں تہنیت پیش کی گئی. اس موقع پر جانشین سجادہ بارگاہ تقی بابارح نارائن پیٹ حافظ سید مصطفٰی قادری نے حافظ صادق چاند کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔ اور نارائن پیٹ میں امن و امان کی برقراری کے لئے دعا کی اپیل کی۔ اس موقع پر محمد نظیر موسی’ ریاض الدین رنگریز’ سید محمد غوث’ حافظ محمد تقی’ محمد تمیز الدین’ عقیل شاہ ودیگر موجود تھے