جنرل نیوز
کولکتہ واقعہ کے خلاف نرمل میں کینڈل مارچ

نرمل۔ نرمل مستقر میں ہمارا سہارا یوتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کولکتہ میں ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل واقعہ کے خلاف بطور احتجاج کینڈل مارچ نکالا گیا۔
احتجاجیوں نے مجسمہ امبیڈکر کو یادداشت پیش کی اور خاطیوں کے خلاف سخت ہے سخت کاروائی کرنے اور انھیں پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ سوسائٹی کے بانی صدر ارشان نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب ملک میں یوم آزادی کی تقریب منائی جا رہی تھی اس طرح کا گھناؤنا واقعہ پیش آیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر وینو گوپال، ہمارا سہارا کے صدر شیخ ارشان، نائب صدر شیخ اکرام الدین، الماس، منہاج، زوہیب، بشیر، خلیل، عبدالسلام ، فہیم اور دوسرے بھی موجود تھے۔