ایجوکیشن
▪ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم تانور کے اوپن اسٹیڈی سینٹر میں اوپن ایس ایس سی و انٹر میڈیٹ میں داخلوں کا آغاز

تانور25/ آگسٹ ( پریس نوٹ ) میر اضغر علی کوآرڈینیٹر اوپن ایس ایس سی و انٹر میڈیٹ اسٹڈی سنٹر ضلع پریشد سکنڈری اسکول تانور اردو میڈیم کی اطلاع کے بموجب ضلع پریشد سکنڈری اسکول تانور اردو میڈیم میں اوپن ایس ایس سی و انٹر میڈیٹ کے اسٹڈی سنٹر کا قیام عمل آچکا ہے ایسے طلباء وطالبات جو کسی وجہ سے ایس ایس سی و انٹر میڈیٹ کی تعلیم کو مکمل کرنے سے پہلے ہی ترک کر چکے ہیں وہ اوپن ایس ایس سی و انٹر میڈیٹ میں داخلہ لے کر اس زرین موقع فایدہ اٹھا تے ہوئے اپنی تعلیم کو مکمل کرسکتے ہیں داخلہ کے لیے ٹی سی ، ریکارڈ شیٹ ، پیدائشی صداقت نامہ کے ساتھ آدھار کارڈ اور دو عدد فوٹو درکار ہیں داخلہ کی آخری تاریخ 8/ سپٹمبر 2024 ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے میر اضغر علی کوآرڈینیٹر سے فون نمبر 8520985714 پر ربط قائم کریں۔