نیشنل

شادیوں اور سماجی و سیاسی تقاریب سے دور رہنے کا انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے دیا مشورہ

نئی دہلی _ 22 دسمبر ( اردولیکس،) انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں کورونا کی نئی شکل منظر عام پر آنے کے بعد ایک الرٹ جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کووڈ قوانین پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ امریکہ، چین، جاپان اور جنوبی کوریا میں روزانہ تقریباً 5 لاکھ کیسز رپورٹ ہورہے  ہیں۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فیس ماسک، سماجی دوری اور باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کا مشورہ دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ شادیوں اورسیاسی و سماجی  تقریبوں سے کچھ وقت دور رہیں۔ مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی حالت میں غیر ملکی سفر نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کووڈ کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر ڈاکٹروں سے رجوع ہوں ۔ ہر ایک کو بوسٹر خوراک لینا چاہئے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ سب کو حکومت کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button