تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام نرمل میں اہم مشاورتی اجلاس

نرمل ۔ تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلع نرمل میں تربیت یافتہ اساتذہ (ڈی. ایڈ، بی. ایڈ) کا اہم مشاورتی اجلاس بروز ہفتہ بتاریخ 31 اگسٹ صبح 11 بجے بمقام پنچشیل کالج آف ایجوکیشن نرمل میں منعقد کیا گیا جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سرپرست اعلیٰ اسوسی ایشن محترم جناب سرور شاہ بیابانی صاحب، صدر اسوسی ایشن جناب حافظ سید مطھرالدین صاحب،معتمد اسوسی ایشن جناب حافظ عبدالمجید اشتیاق، اسٹیٹ کونسلر جناب اظہار حسین صاحب نے شرکت کی. اس موقع پر جناب سرور شاہ بیابانی صاحب نے تربیت یافتہ اساتذہ سے مخاطب ہوتے ہوئے
کہا کہ کہ صبر اور قربانی کے ساتھ جو بھی کام کیا جائے گا وہ کام پائے تکمیل تک پہنچ کر رہتا ہے اور کامیابی قدم چومے گی۔ جناب حافظ سید مطھرالدین صاحب نے ڈی ریزرویشن سے متعلق اہم نکات پیش کیں۔حافظ عبدالمجید اشتیاق نے اسوسی ایشن کی اہمیت کو بتاتے ہوئے متحد ہوکر کام کرنے کے فائدوں کو اجاگر کیا۔ جناب اظہار حسین صاحب نے زبان کی اہمیت و افادیت کو پیش کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن نرمل کا قیام عمل میں لایا گیا صدر کی حیثیت سے افروز خان اور بحیثیت معتمد محمد عبدالعظیم کو منتخب کیا گیا اسی طرح ویمنس سیکرٹری افسانہ انجم، نائب صدور کے لیے قیصر پاشاہ اور سمینہ تسلیم، نائب معتمدین یسین، رضوانہ بانو اور ثانیہ تبسم خازن شیخ اشفاق آرگنائزنگ سیکرٹری شیخ یاسر اور ناظمہ بیگم کا انتخاب کیا گیا
آخر میں پنچشیل کالج آف ایجوکیشن کے ذمہ داران ڈاکٹر عبد النوید اور سیدہ سارا فاطمہ د دیگر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نرمل ضلع کے تربیت یافتہ اساتذہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تربیت یافتہ اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔