ایجوکیشن

جناب عبدالمجیب گورنمنٹ جونیر کالجس پرنسپلس اسوسی ایشن ضلع نارائن پیٹ کے صدر منتخب

 

نارائن پیٹ 31 اگست ( اردو لیکس )

گورنمنٹ جونیر کالجس پرنسپلس اسوسی ایشن ضلع نارائن پیٹ کے تازہ انتخابات آج نارائن پیٹ ضلع مستقر کے انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نوڈل آفیسر مسٹر ڈاکٹر ایچ۔ سدرشن راو کی زیر نگرانی منعقد ہوئے جس میں بہ اتفاق آراء مسٹر عبدالمجیب پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج دھنواڑہ کو صدر اور مسٹر پی پرتاپ ریڈی پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج کوسگی کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا جب کہ مسٹر کے سرینواسلو پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج ماگنور کو نائب صدر ، مسٹر پی مرلی دھرا چاری پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج مکتھل کو جوائینٹ سیکریٹری اور مسٹر ایس آنند کمار پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج دامرگدہ کو خازن منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایچ سدرشن راو نوڈل آفیسر نے نومنتخبہ عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ تمام پرنسپلس گورنمنٹ جونیر کالجس کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ علاوہ ازیں نارائن پیٹ ضلع کے دیگر تمام سرکاری و خانگی کالجس کے پرنسپلس اور لیکچررس نے گورنمنٹ جونیر کالجس پرنسپلس اسوسی ایشن ضلع نارائن پیٹ کے صدر منتخب ہونے پر جناب عبدالمجیب کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button