انٹر نیشنل

سعودی عرب میں جمعرات 23 مارچ کو پہلا روزہ !

یاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں القسیم یونیورسٹی کے شعبہ فلکیات کے پروفیسر نے ۱۹ فروری ۲۰۲۳ کو اپنے ایک بیان مین توقع ظاہر کی تھی کہ مملکت میں ۲۳ مارچ کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔ لیکن ۸ مارچ کو سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے ۲۱ مارچ کو چاند دیکھنے کو کہا تھا۔  لیکن ایک تازہ اطلاع کے مطابق فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ جن ممالک میں ۲۱ مارچ کوچاند دیکھنے کا کہا گیا ہے وہاں پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔

سبق نیوز نے عالمی ادارہ فلکیات کے ڈائریکٹرمحمد شوکت عودۃ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ’متعدد ایشیائی ممالک جن میں ہندوستان، پاکستان، انڈونیشیا ، ملائیشیا، برونائی ، بنگلہ دیش، ایران ، اردن ، عمان ، الجزائر، مراکش شامل ہیں جہاں بروز بدھ 22 مارچ کورمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے وہاں اس بات کا امکان ہے کہ چاند دیکھنا دشوارہوتاہم یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مذکورہ ممالک میں شعبان کا مہینہ 29 دن اور رمضان المبارک کا چاند دکھائی دےجائے تاہم رمضان کا چاند دوربین کے علاوہ نہیں دیکھا جا سکے گا۔ ‘

’البتہ وہ ممالک جہاں رمضان المبارک کا چاند بروز منگل 21 مارچ کو دیکھا جانا ہے وہاں اس بات کا قوی امکان ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دکھائی نہ دے اور ان ممالک میں ماہ شعبان 30 دن کا ہو۔ اس حساب سے سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں جمعرات 23 مارچ کو پہلا روزہ ہو گا۔ ماہر فلکیات عودۃ نے مزید کہا ہے کہ 22 مارچ بروز بدھ مشرقی خطے میں دوربین کے ذریعے جبکہ مشرق وسطی ، مشرقی یورپ اوربراعظم جنوب افریقہ میں چاند دوربین کے بغیربھی دیکھا جاسکے گا اس اعتبار سے مذکورہ ممالک میں پہلا روزہ جعمرات 23 مارچ کوہو گا جبکہ دیگر ممالک میں اس امربھی بھی امکان ہے کہ پہلا روزہ 24 مارچ کو ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button