این آر آئی
انٹرنیشنل انڈین اسکول کی نومنتخب انتظامی کمیٹی کا اعلان۔ شہناز عبدالجلیل چیرپرسن
ریاض ۔ کے این واصف
سفارتخانہ ہند کے زیر سرپرستی قائم انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کی انتظامی کمیٹی کی تنظیم جدید عمل میں آئی۔ اسکول کی پرنسپل مسز میرا رحمان کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق وزارت تعلیم مملکت سعودی عرب نے ایک چھ رکنی انتظامی کمیٹی کو منظوری دی ہے۔ خواتین کی اکثریت والی اس نومنتخب کمیٹی کی چیرپرسن مسز شہناز عبدالجلیل ہونگی۔ جبکہ دیگر اراکین میں سید ظفر علی، مسز شاہزین ارم، پراشین علی، ڈاکٹر ساجدہ حسنہ اور ڈاکٹر ایس سمیہ شامل ہیں۔