تلنگانہ
تلنگانہ میں سوائن فلو کے چار کیس درج

تلنگانہ میں کافی عرصے کے بعد سوائن فلو کے 4 کیس درج ہوئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے نارائن گوڑہ میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف پریوینٹیو میڈیسن نے چار کیسوں کی تصدیق کی۔
مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والا ایک 23 سالہ نوجوان جو مادھاپور میں مقیم تھا، شدید کھانسی اور دیگر علامات کے ساتھ ایک پرائیویٹ ہاسپٹل سے رجوع ہوا تھا اس کے نمونے نارائن گوڑہ کے آئی پی ایم کو بھیجے گئے اور آئی پی ایم نے سوائن فلو کی تصدیق کی۔
ٹولی چوکی کا ایک 69 سالہ شخص ، نظام آباد کے پٹلم منڈل کا ایک 45 سالہ شخص اور حیدر نگر ڈویژن کی 51 سالہ خاتون بھی سوائن فلو سے متاثر پائے گئے۔ جھارکھنڈ کی ایک 68 سالہ بزرگ خاتون جو شہر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں علاج کے لیے آئی تھی، وہ بھی سوائن فلو سے متاثر پائی گئی۔