نیشنل

دبئی سے واپسی کے بعد شوہر نے بیوی کا قتل کرکے پھانسی لے لی۔ بنگالورو میں افسوسناک واقعہ

نئی دہلی: دبئی میں مقیم شوہر ہندوستان واپس ہوا اور اس نے اپنی بیوی کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابقبنگلورو کے رہنے والے دھرم شیلم (30 سال) اور منجو (27 سال) نے ستمبر 2022 میں شادی کی تھی۔ اس کے بعد دھرم شیلم روزگار کے لیے دبئی چلا گیا

 

 

اور وہاں میستری کے طور پر کام کرنے لگا۔ منجو اپنے باپ پیریاسوامی کے ساتھ بنگلورو میں رہتی تھی اور ایک ہاسپٹل میں نرس کے طور پر کام کر رہی تھی۔ شادی کے تین سال گزرنے کے باوجود انہیں کوئی اولاد نہ ہوئی۔اس دوران حال ہی میں دھرم شیلم بنگلورو واپس آیا۔ اتوار کی رات کو جب پیریاسوامی گھر سے باہر گئے تھے دھرم شیلم نے اپنی بیوی منجو کا خنجر سے وار کر کے قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس نے خود بھی پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

 

 

رات 9:30 بجے جب پیریاسوامی گھر واپس آئے تو انہوں نے اپنی بیٹی اور داماد دونوں کو مردہ حالت میں پایا۔مقامی لوگوں سے اطلاع ملنے پر پولیس مقام واقعہ پر پہنچی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔

 

 

بیوی کے قتل اور پھر شوہر کی خودکشی کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button