انٹر نیشنل

ریاض ایرپورٹ پر دو پریشان حال ہندوستانی سماجی کارکنان کی مدد سے وطن واپس

ریاض ۔ کے این واصف

سفارت خانہ ہند ریاض اور سماجی کارکنان کی مدد سے دو بیحد افسردہ اور پریشان ہندوستانی باشندے وطن واپس ہوئے۔ معروف سماجی کارکن شہاب کٹوکاڈ کی اطلاع کے مطابق سریش پاسوان نامی ایک شدید افسردگی کا شکار ہندوستانی باشندہ چھ دن سے کنگ خالد ایرپورٹ پر تھا۔ اس شخص کا تعلق یوپی سے بتایا گیا۔ وہ حائل شہر کے مضافات میں چرواہے کا کام کرتا تھا۔

 

سیکوریٹی اہلکاروں نے اس کی اطلاع سفارتخانہ ہند ریاض کودی۔ ویلفیر آفیسر معین اختر نے سماجی کارکن شہاب سے اس مدد کی درخواست کی۔ شہاب اور دیگر دو سماجی کاکن کبیر پتانبی اور رؤف ایرپورٹ پہنچے۔ شہاب نے بتایا کہ سریش پاسوان کے کفیل نے اس کو دہلی کے ایر ٹکٹ کے ساتھ ریاض ایرپورٹ پر چھوڑا۔ وہ بورڈنگ پاس لیکر انتظار گاہ بیٹھ گیا۔ ناواقفیت کی وجہ وہ فلائٹ سوار نہین ہو۔ جب اسے پتہ چلاکہ فلائٹ چلی گئی تو وہ شدید افسردگی کے عالم مین بغیر کسی کو کچھ بتائے چھ دن تک ایرپورٹ پر بیٹھا رہا۔

 

اسی دوران شہاب کو ایرپورٹ پر ایک اور پریشان حال ہندوستانی ملا۔ راجستھان کے رہنے والے بنور سنگھ کی بھی کسی وجہ سے فلائٹ چھوٹ کئی تھی۔ پیشہ سے ڈرائیور بنور سنگھ دو ہفتہ قبل ہی سعودی عرب آیا تھا۔ انڈیا مین کسی ایجنٹ نے ڈرائیور کی ملازمت کا بتاکر چرواہے کا ویزہ دے دیا۔ بنور نے چرواہے کا کام کرنے سے انکار کیا تو کفیل نے اسے واپس چلے جانے کو کہہ دیا۔ مگر بنور غیر درست دستاویزات کے وجہ سے ایرپورٹ پر روک لیا گیا۔

 

شہاب کوٹوکاڈ اور ان کے ساتھیوں نے ان دونوں کو نیا ٹکٹ دلواکر وطن واپسی کا انتظام کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button