نیشنل

ملک میں ظلم و زیادتی، لنچنگ اور بڑھتے ہوئے غنڈہ راج پر ابو عاصم آعظمی کا شدید ردعمل

ریاض ۔ کے این واصف

صدر سماج وادی پارٹی ریاست مہاراشٹرا و رکن اسمبلی ابوعاصم آعظمی نے ملک میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے ظلم و تشدد کے واقعات، لنچنگ، املاک کو نقصان پہنچانے، مدارس و مساجد پر حملوں کے واقعات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

 

وہ بمبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ابو عاصم نے کہا کہ کسی مجرم کو پکڑنا پولیس اور سزا دینا عدلیہ کا کام ہے لیکن اب یہ کام سنگھ پریوار کے شر پسند عناصر کررہے ہیں جو مختلف نامون سے تنظیمیں بنائے ہوئے ہیں۔

 

ابو عاصم نے سوال کیا کہ کیا ملک میں جمہوریت ختم ہوگئی ہے۔ کیا عوام کو اپنے دستوری حقوق کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق نہین رہا۔ انھون نے مانگ کی کہ ملک مین غنڈا راج ختم ہونا چاہئیے۔ مسلمانون، دلتوں اور پچھڑے اور کمزور طبقات میں احساس کمتری اور خوف و حراس پیدا کرنے کے سلسلہ کو بند ہوناچاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button