جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں جلسہ میلاد النبی صلی ﷲ علیہ وسلم

نارائن پیٹ: 6 ستمبر (اردو لیکس) انتظامی کمیٹی مسجد عمر بن خطاب نارائن پیٹ کی اطلاع کے بموجب 7ستمبر 3 ربیع الاول بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مسجد عمر بن خطاب’ شاتاواہانہ کالونی ، نارائن پیٹ میں عظیم الشان پیمانے پرجلسہ جشن عید میلاد النبی صلی ﷲ علیہ وسلم کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے.جس کی صدارت حضرت سیدشاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رحمتہ ﷲ علیہ فرمائینگے۔جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے نجم المحدثین,حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری الحاج مفتی سید شاہ صغیر احمد نقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ حیدرآباد اور خطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری محمد افسرالدین نظامی خطیب وامام۔مسجد ابوحنیفہ بورابنڈہ حیدرآباد شرکت فرمائیں گے۔ اس موقع پر مہمان علمائے کرام کے علاوہ مقامی علماے کرام مولانا حافظ وقاری مفتی محمد شفاعت علی نظامی. مولانا حافظ وقاری محمد فاروق بن مخاشن کے بھی خطابات ہونگے. جلسہ کا آغاز حافظ سید شمس الدین قادری کی قرات اور حافظ محمد فخرالدین تاج کی حمد بارئ تعالی سے ہوگا جبکہ حافظ سید مصطفی قادری جانشین سجادہ بارگاہ تقی بابا اور حافظ محمد قتال حسینی نعت سنائیں گے۔ نظامت کے فرائض حافظ چاند پاشاہ لیکچرر انجام دیں گے۔ جلسہ کے اختتام پر نماز عشاء باجماعت ادا کی جائے گی اور تمام شرکائے جلسہ کے لیے طعام کا اہتمام رہیگا. انتظامی کمیٹی مسجد عمر بن خطاب نے عامة المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button