نیشنل

خاتون پہلوان نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی

نئی دہلی _ خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے عملی سیاست میں داخل ہوگئے ہیں ۔ دونوں پہلوانوں نے جمعہ کو کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ کانگریس میں شامل ہونے سے قبل پھوگاٹ نے ریلوے کی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ بجرنگ پونیا بھی ان کے ساتھ تھے۔

 

کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد پروگرام میں پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے دونوں پہلوانوں کی پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پہلوانوں کو کانگریس خاندان میں شامل ہونے پر فخر ہے۔ دونوں پہلوانوں نے ایک آواز میں کہا کہ کانگریس نے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا، اسی لیے وہ کانگریس میں شامل ہوئی ہیں

 

کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی ونیش پھوگاٹ کو کانگریس پارٹی نے ہریانہ اسمبلی کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دے دیا ہے کانگریس نے جمعہ کی شام ہریانہ اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پہلوان ونیش پھوگاٹ کو جالانہ اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button