جنرل نیوز

حیدرآباد۔ چھتہ بازار میں تاریخی کمان کا ملبہ گر پڑا ایک شخص زخمی

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر کے چھتہ بازار علاقے میں دیوان دیوڑھی کی سمت جانے والی سڑک پر قائم قدیم کمان کا ملبہ گر پڑا، شدید بارش کے دوران آج یہ واقعہ پیش آیا۔

 

ملبہ گرنے کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بھی کمان کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا تھا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قدیم کمان کی مرمت کا فوری طور پر کام کروایا جائے

 

اس واقعہ کے بعد کمان کے راستے کو سیمنٹ کے روڈ ڈیوائیڈرس لگا کر احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button