جرائم و حادثات
حیدرآباد کے منگل ہاٹ میں قتل کی واردات
حیدرآباد۔ شہر میں ایک شخص کے قتل کی واردات رونما ہوئی۔ منگل ہاٹ پولیس نے بتایا کہ 45 سالہ تجمل کا کسی نے سر پر مہلک ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ مقتول سیتا رام باغ علاقہ میں مقیم تھا۔
یہ قتل کیوں کیا گیا اور اس واردات میں کون کون ملوث ہیں اس کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی چھان بین کررہی ہے۔