گورنمنٹ جونیئر کالج بوائز عادل آباد میں یوم اساتذہ تقریب

عادل آباد۔گورنمنٹ جونیئر کالج بوائز عادل آباد میں سروے پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کے موقع پر یوم اساتذہ کی تقریب عمل میں لائی گئی جس میں مہمانی خصوصی کے طور پر کالج پرنسپل سوریا پرکاش نے شرکت کی۔ اس موقع پر کالج پرنسپل سوریا پرکاش نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کو اساتذہ کی اھمیت اور افادیت کے بارے بتایا اور کہا کے اگر طلباء و طالبات استادوں کا ادب اور احترام کرکے اور اُنکی بتائی ہوئی ہدایت پر عمل کرکے اپنے
مستقبل کو تاریکیوں سے نکل کر روشن اور تابناک بنا سکتے ہیں۔اسکے علاوہ ین ین یس پروگرام آفیسر شیخ فضل الرحمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ترقی کرنا ہو تو والدین اور اساتذہ کے ادب و احترام سے ہی ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ طلباء و طالبات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔طلباء و طالبات نے بھی استادوں کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں اپنا خیال تبادلہ کیا۔ بعد ازاں کالج کے لیکچرز نے کالج کے پرنسپل سوریا پرکاش کو تہنیت پیش کرتے ہوئے شال پوشی کی۔
اسکے علاوہ اس تقریب میں کالج کے لیکچرز تہنیت جبین دیوچند ثمینہ آفرین سلمہ سلطانہ افّت حبیب اسماء صغیر حسین رمینا پروین سید صغیر پریانکا نیلما اونی پرمود موہن نتیش اوین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔