جنرل نیوز

کھمم شہر میں حالیہ شدید بارش اور سیلاب کے پانی سے شہر کے تین مدارسِ اسلامیہ کا بھاری نقصان

کھمم شہر میں حالیہ شدید ترین بارش کی وجہ سے سیلاب کے پانی سے کھمم شہر کے تین مدارسِ اسلامیہ کا بھاری نقصان مدرسہ کے طلباء کو ھنگامی طور پر تعطیلات دیدی گئیں مستقر کھمم شہر اور ضلع بھر میں حالیہ شدید ترین بارش کی وجہ سے جو سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی وہ ناقابل بیان ہے 50 سنٹی میٹر کی بارش کھمم ضلع میں رکارڈ کی گئیں واضح رھے کہ سیلاب کی وجہ سے کھمم شہر کے تین مدارسِ اسلامیہ میں سیلاب کا پانی داخل ھونے کی وجہ سے مدارس کو بھاری نقصان ہوا ہے کھمم ضلع کا قدیم اور با فیض دینی مدرسہ مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کالواوڈو کھمم میں سیلاب کا پانی داخل ھونے کی وجہ سے مدرسہ کا راشن سمیت تمام قیمتی اشیاء ضائع ہوگئی احاطہ مدرسہ کے احاطے میں موجود مسجد عزیز ملت رحمۃ اللّٰہ علیہ میں بھی سیلاب کا پانی داخل ھونے کی وجہ سے مسجد میں موجود قالینوں اور دیگر اشیاء بھی پانی میں بھکر چلے گئیں مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم سن 1992 میں قائم ھوا اس مدرسہ سے سیکڑوں طلباء حافظ عالم مفتی بنکر دینی خدمات میں سرگرم ہے مدرسہ کے زیرِ نگرانی آندھراپردیش تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں میں 500 سے زائد مساجد تعمیر کیے گئیں اس کے علاوہ قریہ جات کی مساجد میں 1500 سے زائد بورویلس تنصیب کیے گئیں غریب لڑکیوں کے شادی میں امداد ہر سال رمضان المبارک اور بقرعید کے موقعے پر غرباء و مستحقین میں راشن کٹس کی تقسیم بھی عمل میں لائی جاتی ہے مدرسہ اسلامیہ امداد العلوم چیرو بازار کھمم میں بھی سیلاب کا پانی داخل ھونے کی وجہ سے مدرسہ کی تمام عمارتیں پانی میں ڈوب گئیں بشمول مسجد ابرار مدرسہ ھذا بھی کھمم شہر کا قدیم اور بافیض دینی ادارہ ہے مدرسہ ہٰذا سے بھی سیکڑوں طلباء نے فراغت حاصل کھمم شہر کا تیسرا دینی مدرسہ مدرستہ الصالحات للبنات یہ لڑکیوں کا ادارہ ہے ونکٹیشورا کالونی کھمم میں منیر ندی کے متصل واقعہ ہے سیلاب کی وجہ سے مدرستہ الصالحات للبنات مکمل طور پر چھت سمیت پانی میں بھکر چلاگیا گزشتہ سال بھی سیلاب کی پانی کی وجہ سے مدرستہ الصالحات للبنات کو کافی نقصان ہواتھا مفتی آصف علی قاسمی نے مدرستہ الصالحات للبنات کو مستقل طور پر شہر کے قلب میں کرائیں کی عمارت میں منتقلی کا عزم ہے بہر حال سیلاب کی وجہ سے کھمم شہر کے مدارسِ اسلامیہ کو بھی مالی اعتبار سے بھاری نقصان ہوا ہے مدارسِ اسلامیہ دین کے عظیم قلعہ ہے مدارس سے فارغ ہونے والے طلباء دین کے رہبر ھوتے ہے مدارسِ دینیہ کے ذریعے دین اسلام کی اشاعت اور دینی علوم کی حفاطت ہوتی ہے کھمم شہر کے دانشوران اور تمام مسلم بھائیوں پر یہ ذمداری عائد ہوتی ہے کہ مدارسِ اسلامیہ کا بھر پور تعاون کریں بالخصوص کھمم شہر میں سیلاب سے متاثرہ مندرجہ ذیل مدارس کا تعاون کرنا ہم سب کی ایمانی ملی اور اخلاقی ذمداری ہے ان حضرات سے رابطہ کرتے ہوئے تمام تفصیلات سے آگاہ ہوکر تعاون کریں رابطہ کے لیے مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی بانی و ناظم مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم موبائل نمبر 9849467901 مولانا مفتی محمد جلال الدین صاحب قاسمی بانی و ناظم مدرسہ اسلامیہ امداد العلوم چیرو بازار کھمم موبائل نمبر 9849467812 مفتی آصف علی قاسمی بانی و ناظم مدرستہ الصالحات للبنات کھمم موبائل نمبر 9502255318

متعلقہ خبریں

Back to top button