تلنگانہ

کھمم میں 9 افراد کی جان بچانے والے سبحان خان کو مجلس کی جانب سے تہنیت

کھمم کے پریکاش نگر برج کے پاس سیلاب کے پانی میں پھنس جانے ہوئے 9 افراد کی جان بچانے والے سبحان خان کو مجلس کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے شال پوشی کرتے ہوئے 51 ہزار روپے نقد انعام دیا

 

گزشتہ ہفتہ کھمم شہر میں شدید ترین بارش کی وجہ سے کھمم کے پرکاش نگر مونیر ندی برج پر پھنسے ہوئے 9 افراد کو کھمم کے جے سی بی ڈرائیور سبحان خان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر رات کی تاریکی میں 12 بجے جے سی بی کے ذریعے سیلاب کے پانی سے محفوظ طریقے سے بچاکر باہر لایا سبحان کی  اس ہمت پر تمام گوشوں سے سرھانا کی جا رہی ہے بیرسٹر اسدالدین اویسی نے سبحان کی شال پوشی کرتے ہوئے 51 ھزار روپے نقد انعام دیا۔

 

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو اسدالدین اویسی نے ایک لیٹر لکھتے ہوئے سبحان کے لیے کھمم شہر میں ڈبل بیڈروم مکان فوری فراھم کرنے کی درخواست کی

متعلقہ خبریں

Back to top button