جنرل نیوز

ناندیڑ کی معروف شخصیت جناب خان نور الدین کا سانحہ ارتحال   

ناندیڑ 10/ستمبر (اردو لیکس) نانڈیڑ کی معروف شخصیت جناب الحاج خان نور الدین ایڈوکیٹ و موظف سپرٹینڈنٹ سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ ڈپارٹمنٹ کا آج شام ایک خانگی دواخانہ میں کا انتقال پر ملال ہوگیا نماز جنازہ سمعیہ مسجد چیتن نگر ناندیڑ میں 10ستمبر بروز منگل صبح دس بجے دن ادا کی جائے گی۔

 

مرحوم کے حق میں عامتہ المسلمین سے دعا مغفرت کی اپیل کی گئی ہے خاں نور الدین صوم و صلوٰۃ کے پابند ہونے کے ساتھ ہرکسی سے خوش اخلاقی اور انتہائی ہمدردی کے ساتھ پیش آئے کرتے تھے ان کے انتقال پر ملال کی اطلاع ملتے ہی ناندیڑ شہر سے تعلق رکھنے والے معززین کی ایک کثیر تعداد ان کی رہائش گاہ پہونچ کر میت کا دیدار کیا اور ، ان کے فرزند ڈاکٹر محمد ضیاء الدین خان سے ملاقات کرتے ہوئے

 

اظہار تعزیت کیا اور غم کے اس سانحہ میں برابر کا شریک ہونے کا اظہار کیا پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند ڈاکٹر محمد ضیاء الدین خان (عتیق) تین دختر ان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر محمد ضیاء الدین خان کے سیل نمبر 6301338911پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button