مولانا آزاد اسٹیڈی سینٹر بودھن میں فاصلاتی تعلیم سال 25-2024 میں داخلوں کا آغاز

بودھن( اردو لیکس) گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن پرنسپل ڈاکٹر ایس سریش اورکوآرڈینیڑ بودھن مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم اسٹیڈی سینٹر ڈاکٹرمحمد توصیف احمد نے اپنا ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتلایا کہ مولانا آزادنیشنل اردویو نیورسٹی اسٹیڈی سنٹربودھن میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے مختلف پی جی اور یوجی کورسیس میں داخلوں کا آغاز شروع ہوچکا ہے۔
ان کورسیس میں ایم اے (اردو)، ایم اے (انگریزی)،ایم اے (اسلامک اسٹڈیز)،ایم اے(تاریخ)۔ایم اے (عربی)’ایم اے( ہندی) کےساتھ ساتھ بی اے، بی کام ،بی۔ایس سی(لائف سائنس),بی ایس سی(ایم پی سی) اور ڈپلومہ ان ٹیچ انگلیش ، ڈپلومہ ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن ، سرٹیفکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اورسرٹیفیکٹ کورس فنکشنل انگلش شامل ہیں۔تعلیمی سال 2025-2024 کے لیے فاصلاتی تعلیم مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے داخلوں کےلیے ریجسڑیشن کی آخری تاریخ 30 / سیپٹمبر 2024 مقررکی گئ۔جبکہ کورسیس (ایڈمیشن ) کی فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 10/ اکٹوبر 2024 مقرر ہے۔لہذا ایسے خواشمند طلباءوطالبات جوانٹرمیڈیٹ اورڈگری کے بعد بھی گھر بیھٹے اپنی آگے کی تعلیم کوجاری رکھنا چاہتے ہیں ۔ وہ اس سنہری موقع سے ضرور استفادہ حاصل کریں۔ واضع رہیے ہیکہ فاصلاتی تعلیم مولانا آزاد یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے صرف بودھن گورنمنٹ ڈگری کالج اسٹیڈی سنڑ میں ہی بی ایس سی(لائف سائنس) اور بی ایس سی(ایم پی سی) کورسیس کے پراکٹیکل امتحانات و کلاسیس منعقد ہوں گے۔
دیگر کسی بھی اسٹیڈی سنیٹر میں یہ سہولت دستیاب نہیں رہیے گئ ۔ تمام طلباء و طالبات اس بات کو نوٹ فرمالیں ۔ لہذا مولانا آزاد فاصلاتی تعلیم کے بودھن اسٹیڈی سنٹر میں داخلہ کے لیے خواہشمند طلباءوطالبات ڈاکٹرمحمد توصیف احمد (9948035022) ‘ گورنمنٹ ڈگری کالج فیکلٹی و زوالوجی لکچرر افروزخان (9848861441) ۔ شیخ چاند بودھن اسٹیڈی سینٹر کلرک ( 8096860437) کے دیے گیے
نمبرات پر ربط پیدا کر کے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔