ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ کی جانب سے 12 اکٹوبر کو شہر کریم نگر میں اردو کنونشن اور کل ہند مشاعرہ

ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ کی جانب سے 12 اکٹوبر کو شہر کریم نگر میں اردو کنونشن اور کل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا۔
ادبی اجلاس دن کے اوقات میں ہوگا جبکہ کل ہند مشاعرہ 12//اکٹوبر2024 کی شب9بجے منعقد ہوگا۔ریاستی صدر شعیب الحق طالب نے دفتر جماعت اسلامی کریم نگر مکرم پورہ پریس کانفر نس کو مخاطب کرتے ہوے یہ اہم اعلان کیا مو صوف نے بتلایا کہ اس کل ہند مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر حسن رضا صاحب صدر ادارہ ادبی اسلامی ہند دہلی کرینگے۔ اس کل ہند مشاعرہ میں تلنگانہ کے علاوہ ہندوستان کے مایہ ناز و معروف شعرہ اپنا کلام پیش کرینگے
۔ ادبی اجلاس میں "تعمیری ادب کا فروغ کیوں اور کےسے؟” کے عنوان پر مختلف یو نیور سٹی کے پروفیسرس مقالہ جات پیش کرینگے۔اس اجلاس کے دوسرے سیشن میں محفل افسانہ بھی منعقد کیا جائےگا۔ مقام عنقریب اعلان کیا جاۓ گا۔اس موقع پر لائق علی وارثی معتمد ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ،محمد نثار احمد صدر ادارہ ادب اسلامی کریم نگر اور سعادت صدیقی اسٹاف رپو ٹر روز نامہ سیاست و نا ظم نشر اشاعت ادرہ موجود تھے