ہیلت

مجلس اتحاد المسلمین نارائن پیٹ و لائسنس کلب کے زیراہتمام فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

نارائن پیٹ: 11ستمبر (اردو لیکس) مجلس اتحاد المسلمین نارائن پیٹ و لائسنس کلب کے زیراہتمام بمقام مرکزی دفتر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نارائن پیٹ میں عظیم الشان پیمانے پر فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس کیمپ کا افتتاح سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رح’ ڈاکٹر ملیکارجن’ محمد شفیع چاند نے کیا۔ اس موقع پر محمد تقی چاند رکن بلدیہ مجلس و ٹاؤن صدر مجلس نارائن پیٹ نے مہمانوں کو تہنیت پیش کی۔ فری ہیلتھ کیمپ میں شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف و تجربہ کار ڈاکٹرس شیوا نگا سائی دلیپ( ایم بی بی ایس’ ڈی این بی’ جنرل سرجری ) ڈاکٹر سوما چودھری ایم بی بی ایس’ ایم ڈی) کے علاوہ دیگر ڈاکٹرس نے مفت تشخیص کرتے ہوئے مفت دوائیں بھی دی۔ اس کیمپ میں ڈاکٹر رام کشن پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور معائنہ کیا۔ اس فری میڈیکل کیمپ سے تقریبا 403 سے زائد افراد نے استفادہ حاصل کیا۔ فری ہیلتھ کیمپ میں عوام کے لئے طعام کا بھی نظم کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مجلس قائدین کے علاوہ لائینس کلب کے ذمہ داران و ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button