وقت اور حالات کے تقاضوں کے مطابق اردو صحافیوں کے مسائل کے حل اور انہیں سرکاری مراعات دلانے کے لئے ذمہ داری سے کام کرنے کی تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن، ضلع نرمل کے ذمہ داروں کو ہدایت
نرمل میں فیڈریشن کے ضلعی اجلاس سے ریاستی صدر جناب ایم اے ماجد سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا کا پراثر خطاب

خانہ پور ۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نرمل کا اجلاس آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز نرمل میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر محترم جناب ایم۔اے۔ماجد نے وقت اور حالات کے تقاضوں کے اعتبار سے فیڈریشن ضلع نرمل کے تمام ذمہ داروں (شرکاء اجلاس) کو ضروری ہدایات دیں، انہوں نے فیڈریشن کے ریاستی ذمہ داروں سے ربط میں رہتے ہوئے ریاستی ذمہ داروں کی منشا و ہدایات کے مطابق کام کرنے اور آنے والے ڈسمبر کے اختتام سے قبل فیڈریشن کی رکنیت سازی مکمل کرلینے اور ضلع کے اردو صحافیوں کو سرکاری مراعات کی فراہمی، اراضی امکنہ کی فراہمی، ایکریڈیٹیشن کارڈز وغیرہ دیگر مسائل کے حل کے لئے ذمہ داری سے مل جلکر کام کرنے کی ہدایت دی۔ ایم۔اے۔وسیم، ضلعی صدر فیڈریشن نے افتتاحی کلمات کہے اور تمام حاضرین اجلاس کا خیر مقدم کیا۔ آخر میں جناب اعجاز احمد خان ریاستی نائب صدر فیڈریشن نے اختتامی کلمات کہے اور شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔
اس اجلاس میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن، ضلع نرمل کی ٹیم میں ریاستی صدر محترم جناب ایم۔اے۔ماجد کے ہاتھوں فیڈریشن کے شناختی کارڈز تقسیم کئے گئے۔اجلاس میں میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نرمل کے ذمہ داران ایم۔اے۔وسیم، اعجاز احمد خان کے علاوہ افتخار احمد، محمد مقیم الدین، ایم۔اے۔رشید، زاہد ہاشمی، شیخ فہیم، محمد ناظم الدین (تمام نرمل) ، محمد اکبر خان، اظہر احمد خان (تمام بھینسہ)، شفیع اللہ خان، تجمل احمد، محمد عبدالخالق، حیدر (تمام مدھول)، محمد مجیب الدین(خانہ پور) شریک تھے۔
ٹی یو ڈبلیو جے (آئی جے یو) کے سینئر قائد، سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا جناب ایم اے ماجد صاحب ریاستی صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی نرمل آمد پر نرمل میں ان کا پرجوش خیر مقدم کیا گیا، آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں مختلف تنظیموں، سیاسی قائدین، صحافیوں کی جانب سے ان کی زبردست گلپوشی و شالپوشی کی گئی۔ ان سے ملاقات اور ان کی گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کرنے والوں میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نرمل کے ذمہ داران ایم۔اے۔وسیم، اعجاز احمد خان، افتخار احمد، محمد مقیم الدین، ایم۔اے۔رشید، زاہد ہاشمی، شیخ فہیم، محمد ناظم الدین ، محمد اکبر خان، اظہر احمد خان، شفیع اللہ خان، تجمل احمد، محمد عبدالخالق، حیدر، محمد مجیب الدین، کانگریسی قائد واجد احمد خان سابق نائب صدرنشین بلدیہ نرمل، سابق صحافی خواجہ ہدایت علی فاریسٹ رینج آفیسر ریٹائرڈ، تلنگانہ یکتا سوشل ویلفیر سوسائٹی کے ذمہ داران صدر شیخ مجاہد، جنرل سکریٹری الماس خان، جوائنٹ سکریٹری زبیر، نائب صدر ساجد، سوشل میڈیا انچارج فاضل ہاشمی
خازن سید امان، اراکین معز، اظہر وغیرہ شامل ہیں۔ جناب ایم۔اے۔ماجد نے اس موقع پر ان کا استقبال کرنے والوں اور ان کی گلپوشی و شالپوشی کرنے والوں تمام سے اظہار ممنونیت کرتے ہوئے ان سب کا فردا فردا شکریہ ادا کیا۔