ماہ میلاد النبی ﷺ کے موقع پرTSTU ضلع حیدرآباد کی جانب سے گورنمنٹ اسکولز کے طلبہ کےلئیے تقریری مقابلے

حیدرآباد ۔ جناب محمد اقبال صدر TSTU ضلع حیدرآباد کے بموجب تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین کی جانب سے ماہ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر حیدرآباد کے گورنمنٹ اسکولز کے طلبہ کےلئیے تقریری مقابلے منعقد کئیے جارہے ہیں۔ تمام سرکاری اسکولز کے صدور مدرس سے انہوں نے درخواست کہ ہیکہ اس جانب توجہ دیں اور اپنے اپنے طلبہ کو مقابلوں کےلئیے تیار کریں اور ان کے نام 25 سپٹمبر تک مقابلے کے کنوینرز جناب وجہی الدین حامد انصاری سے فون نمبر 9866876870 یا جناب سید نوید اختر سے فون نمبر 9866467576 پر ربط پیدا کرتے ہوئے رجسٹر کرواسکتے ہیں
اور مقابلے کے دن اسکول کا بونافائیڈ سرٹیفکٹ ضرور پیش کریں۔اس مقابلے میں انعام اول آنے والے طالب علم کو مبلغ 1000 روپے انعام دوم 700 اور انعام سوم مبلغ 500 روپے دئیے جائیں گے اور ساتھ ہی 5 ترغیبی انعامات مبلغ 200 روپے فی کس بھی دئیے جائیں گے آگے انھوں نے کہا ہیکہ اس مقابلے کے اصول و ضوابط کچھ یوں ہے ۔
1)یہ مقابلے جماعت ششم سے جماعت دہم کے طلبہ کےلئیے ہے ۔
2)تقریر اردو یا انگریزی میں کی جاسکتی ہے۔
3) ہر اسکول سے زیادہ سے زیادہ 5 طلبہ حصہ لےسکتے ہیں۔
4) طلبہ اپنے سرپرست یا اساتذہ کے ساتھ مقابلے میں شریک ہوسکتے ہیں۔
5) وقت 5 منٹ مختص کیا گیا ہے ایک منٹ پہلے اطلاعی گھنٹی بجائ جائیگی۔5 منٹ سے زیادہ تقریر کرنے پر ججس نشانات میں کمی کرسکتے ہیں۔
6) دیکھکر پڑھنے کی ممانعت ہے۔صفر نشانات دئیے جائیں گے ۔
7)ججس کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
جبکہ اس مقابلہ کا عنوان یہ رہے گا *پیارے آقاﷺ کے اخلاق*
یہ مقابلے 28 سپٹمبر 2024 بروز ہفتہ بمقام
اردو گھر مغلپورہ
بوقت 9 بجے صبح منعقد ہوں گے جب کہ اس مقابلہ کے نگران کار جناب احمد خان صاحب جنرل سکریٹری ضلع حیدرآباد TSTU ہوں گے۔