تلنگانہ

صدر پردیش کانگریس کمیٹی سے جناب شجاعت علی کی ملاقات

حیدرآباد۔ تلنگانہ پردیش کانگرس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ کی قیادت میں کانگرس پارٹی ریاست میں نئی منزلیں تلاش کرے گی اس یقین کا اظہار کانگرس پارٹی کے سرکاری ترجمان اور سابق ڈائرکٹر دور درشن ڈاکٹر شجاعت علی نے کیا انہوں نے اج کانگرس پارٹی کے نوجوان قائد ڈاکٹر شوکت انصاری کے ساتھ مہیش کمار گوڑ کی قیام گاہ پر ان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیکولرزم کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کا جو تہیہ کیا ہے وہ کانگرس پارٹی کو مزید مستحکم کرے گا۔

 

ڈاکٹر شجاعت علی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور پردیش کانگرس کے نئے صدر زبردست کام کر کے دکھائیں گے اور اگلے کسی بھی چناؤ میں پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے اقلیتوں میں مہیش کمار کی مضبوط ساکھ بنی ہے کیونکہ وہ سیکولرزم کے دلدادہ ہیں اور ان کا یہ یقین ہے کہ جب تک ہندو اور مسلمان دونوں کو ایک ساتھ نہیں لے کر چلا جائے گا تب تک ملک کی ترقی ناممکن ہے انہوں نے فرقہ پرستوں کے خلاف جو موقف اپنایا ہے اس کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔

 

ڈاکٹر شجاعت علی نے یہ بھی کہا کہ مہیش کمار گوڑ کی قیادت میں کانگرس سب کو اپنے ساتھ لے کر چلے گی اور خاص طور پر اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button