جنرل نیوز

قاضی پیٹ – دادر ٹرین جلد شروع کی جائے گی۔ نظام آباد ایم پی اروند کی مرکزی وزیر ریلوے سے نمائندگی

نظام آباد پارلیمانی حلقہ میں ریلوے اوور بریج کی تعمیرات جلد مکمل کی جائے 

نظام آباد:20/ستمبر(نیوز اینڈ ویوز میڈیا ) نظام آباد رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند نے مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنوی سے کہا کہ وہ حکام کو مناسب ہدایات جاری کریں تاکہ نظام آبادپارلیمانی حلقہ کے حدود میں انجام دئے جارہے ریلوے اوور بریج(آر اوبی) کی تعمیر میں تیزی لائی جائے۔ اس موقع پر دہلی میں مرکزی وزیر کے دفتر میں ایک خیر سگالی ملاقات کی اوردھرم پوری اروند ایم پی نے پارلیمنٹ کے دائرہ کار میں ریلوے سے متعلق بہت سے زیر التوا مسائل کو ان کی توجہ دلایا۔ رکن پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد قاضی پیٹ-دادر ٹرین ہفتہ میں ایک بار چلائی جارہی ایکسپریس ٹرین کو ہفتہ میں تین مرتبہ چلائی جائے۔مرکزی وزیرریلوے نے یقین دلایا کہ وہ ٹرین کو چند دنوں میں چلانے کے لیے مناسب اقدامات کریں گے۔ اسی طرح پارلیمنٹ کے حلقہ میں ضروری مقامات پر نئے ROBs،اور RUBsکی تعمیر کے لیے اجازت دینے، نظام آباد کے راستے قومی دارالحکومت دہلی کے لیے ٹرین سروس چلانے اور پارلیمنٹ کے علاقے کے ذریعے تروپتی اور ممبئی کے لیے نئی ٹرینیں چلانے کی درخواست کی۔ اس کے علاوہ رکن پارلیمنٹ اروند نے آرمور-عادل آباد اور بودھن-بیدر ریلوے لائنوں کی منظوری میں تیزی لانے پر زور دیا، جو کہ سابقہ ریاستی حکومتوں کی تاخیر کی وجہ سے طویل عرصے سے زیرالتوا کا شکار ہے۔ امرت بھارت کے تحت 53 کروڑ کی لاگت سے نظام آباد ریلوے اسٹیشن کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں انہیں واقف کروایا۔ اس کے علاوہ، رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروندنے کہا کہ ریلوے کی ترقی سے متعلق بہت سے مسائل پارلیمنٹ کے دائرہ کار میں ریلوے کے وزیر کی توجہ میں لائے گئے، ایم پی اروند نے ایک میڈیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے وزیر نے ان کی درخواستوں کا مثبت جواب دیا اور حکام کو مناسب کارروائی کرنے کے لیے ہدایات دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button