مبارکباد

محترمہ فرحین ترنم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 

 

حیدرآباد 24- ستمبر ( راست )پروفیسرڈاکٹر امرت راؤ ایجوکیشن سوسائٹی نے ورلڈ انوائر مینٹل آرگنائزیش ‘ ٹیاکس فلنگس انڈیا اور ایجوکیشن ورلڈ کے اشتراک سے 22- ستمبر کو ڈاکٹر امبیڈ کر یونیورسٹی میں منعقدہ باوقار تقریب میں محترمہ فرحین ترنم معلمہ گورنمنٹ پرائمری اسکول گلزار نگر ( بہادرپورہ منڈل ) بنت جناب محمد ریاض الدین ریٹائرڈ سکشن آفیسر سکریٹریٹ ( فائنانس ڈپارٹمنٹ ) زوجہ جناب سعید بن خلیل بن مخاشن کومہمان خصوصی ہز ہائینس نواب رونق یار جنگ نے تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کرتے ہوۓ مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا محترمہ فرحین ترنم کا دسمبر 2012 ء میں گورنمنٹ پرائمری اسکول اچی ریڈی نگر -3 پر پہلا تقرر عمل میں آیا تھا ایوارڈملنے پر ڈپٹی آئی او ایس جناب محمد خلیل کے علاوہ ہیڈماسٹر جناب محمد مطہر بیگ ‘ اسکولی اسٹاف اور اساتذہ انجمنںوں کے قائدین نے مبارکباد پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button