راجستھان کمیونٹی ریاض کا “ جشن یوم الوطنی”۔ کثیر تعداد نے شرکت کی تعداد

ریاض ۔ کے این واصف
راجستھان کمیونٹی ریاض کے زیراہتمام پیر کی شب شاندار پیمانے پر سعودی “یوم الوطنی” کا جشن منایا گیا جس میں سفارتکار، سعودی باشندے اور ہندوستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اشرف علی جبکہ ڈاکٹر سید این مسعود اور غلام محمد خاں نے بحیثیت مہمانان اعزازی کے شرکت کی۔ فرسٹ سکریٹری دنیش سیتھیا اور سکنڈ سکریٹری بھگوان سنگھ مینا نے سفارت خانے ہند کی نمائندگی کی۔ سکسس انٹرنیشنل اسکول ریاض (منصورہ) مین منعقد اس تقریب کو ڈاکٹر سید ادریس سلیم، شفاء میڈیکل کلینک نے اسپانسر کیا تھا۔
“عرضہ” (سعودی روایتی رقص و موسیقی) سے آغاز کے بعد کیک کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر فرسٹ سکریٹری سفارت خانہ ہند دنیش سیتھیا جو حال ہی میں ریاض آئے ہیں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یہ جان کر مسرت ہوئی کہ کمیونٹی میں بہت سارے سماجی کارکنان ہیں جو سفارت خانے کے تعاون کے ساتھ کمیونٹی کے مسائل حل کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہند سعودی کے درمیان سالانہ 47 بلین ڈالر کی تجارت ہے۔ ہندوستان سعودی کا دوسرا تجارتی پارٹنر ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام اور ترقی وزیرآعظم پرنس محمد بن سلمان اور وزیرآعظم نریندر مودی کی بہترین قیادت کا نتیجہ ہے۔ڈاکٹر اشرف نے کہا سعودی عرب ہمارا وطن ثانی ہے۔ آج یہاں کمیونٹی کا اس قدر کثیر تعداد میں جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے۔ انھوں نے ڈاکٹر ادریس کو مستقل سعودی اقامہ (PR) حاصل ہونے پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر اشرف نے اس پروگرام کے کامیاب انعقاد پر ڈاکٹر ادریس سلیم، ڈاکٹر سید این مسعود اور سماجی جہد کار غلام محمد خاں کا شکریہ ادا کیا اور ان حضرات کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔راجستھان کمیونٹی ریاض کے صدر غلام محمد خاں نے ان کے تنظیم کے سارے اراکین ایمبیسی کے عہدیدار بی ایس مینا، معین اختر اور دیگر سفارت کارون کے تعاون سے کمیونٹی کی خدمت کرپاتے ہین۔ انھون نے ڈاکٹر ایدریس کو راجستھان کمیونٹی کی ایک قابل فخر شخصیت قرار دیا۔
ڈاکٹر سید این مسعود، سی ای او اور مینجنگ ڈائریکٹر سکسس انٹرنیشنل اسکول نے کہا وہ چار دہائیوں سے زائد عرصہ سے تعلیمی میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ اسکول جہاں آپ حضرات تشریف فرما ہیں ان کا ڈریم پراجکٹ ہے۔اینکر خدیجہ خانم نے ڈاکٹر ادریس کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر ایدرس کو ریاض کی مختلف تنظیمون کی جانب سے انھیں PR حاصل ہونے پر تہنیت پیش کی۔ریاض کے معروف گلوکار رحیم، وسیم مقدم، عامر، مس ہبہ، مس دیویکا نے ایک رنگا رنگ کلچرل پروگرام پیش کیا۔
ریاض میں اپنی بہترین اینکرنگ کے مشہور نعیم عبدالقیوم نے دلچسپ انداز میں پروگرام کی نظامت کی۔ سکسس انٹرنیشنل اسکول آڈیٹوریم میں منعقد یہ تقریب رات دیر گئے اختتام پذیر ہوئی۔