این آر آئی

ایوب علی خان کا IJFF اور AIUS کے زیر اہتمام خیر مقدم اور دیگر شخصیات کی تہنیت

ریاض ۔ کے این واصف

انٹرنیشنل جرنلسٹ فریٹرنٹی فورم اور آل انڈیا یونائٹیڈ سوسائٹی نے معروف صحافی میر ایوب علی خان جو ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں اعزاز میں کے خیر مقدمی تقریب کا اہتمام کیا۔ اسی تقریب میں ڈاکٹر ایدریس کو سعودی عرب میں مستقل قیام کا کارڈ (PR) حاصل ہونے، مسز شازین ارم کے انٹر نیشنل انڈین اسکول ریاض کی انتظامی کمیٹی کی رکنیت حاصل ہونے اور محمد سیف الدین کے ٹوسٹ ماسٹرز کلب ایریا ون کے ڈائریکٹر منتخب ہونے پر تہنیت پیش کی گئی۔

 

اس موقع پر ایوب علی خاں نے اپنے تقریباُ نصف صدی کے صحافتی تجربات کی روشنی میں انڈین کمیونٹی کو موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے مفید مشوروں سے نوازہ۔ ڈاکٹر اشرف علی صدر IJFF اور AIUS نے حاضرین کا خیر مقدم کیا اور تنظیمون کی سرگرمیون سے واقف کرایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایدریس، شازین ارم اور محمد سیف الدین نے بھی اظہار خیال کیا۔ کے این واصف نے ایوب علی خاں کا تعارف پیش کیا۔ ریاض کی مختلف سماجی تنظیموں کے اراکین اور انفرادی طور پر ایوب علی خاں کے مداحوں نے گلپوشی کی اور تہنیت پیش کی۔ IJFF کی جانب سے ایوب علی خاں کو یادگاری مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔ اسی طرح ڈاکٹر ایدریس، محمد سیف الدین اور شازین جنہن حال ہی میں ریاست جھارکھنڈ سے

 

Birsa Munda Excellence Award سے نوازہ گیا کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔ معروف اینکر نعیم عبدالقیوم نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button